بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی


 بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
لوگ بے وجہ اداسی کا سبب پوچھیں گے

یہ بھی پوچھیں گے کہ تم اتنی پریشاں کیوں ہو
جگمگاتے ہوئے لمحوں سے گریزاں کیوں ہو

انگلیاں اٹھیں گی سوکھے ہوئے بالوں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے گزرے ہوئے سالوں کی طرف

چوڑیوں پر بھی کئی طنز کیے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی فقرے کسے جائیں گے

پھر کہیں گے کہ ہنسی میں بھی خفا ہوتی ہیں
اب تو روحیؔ کی نمازیں بھی قضا ہوتی ہیں

لوگ ظالم ہیں ہر اک بات کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں مرا ذکر بھی لے آئیں گے

ان کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا
ورنہ چہرے کے تأثر سے سمجھ جائیں گے

چاہے کچھ بھی ہو سوالات نہ کرنا ان سے
میرے بارے میں کوئی بات نہ کرنا ان سے

بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
Share:

جانے والی چیز کا غم کیا کریں


دِل گیا تُم نے لِیا ہم کیا کریں
جانے والی چیز کا غم کیا کریں
ہم نے مر کر ہِجر میں پائی شفا
ایسے اچھّوں کا وہ ماتم کیا کریں

اپنے ہی غم سے نہیں مِلتی نِجات
اِس بِنا پر فِکرِ عالَم کیا کریں
ایک ساغر پر ہے اپنی زِندَگی
رَفتَہ رَفتَہ اِس سے بھی کم کیا کریں
کر چُکے سب اپنی اپنی حِکمَتیں
دَم نِکلتا ہو تو ہمدَم کیا کریں
دِل نے سِیکھا شیوہءِ بیگانگی
ایسے نامَحرَم کو مَحرَم کیا کریں
معرکہ ہے آج حُسن و عِشق کا
دیکھیے وہ کیا کریں ہم کیا کریں
بَخش دینا پیار کی گُستاخیاں
دِل ہی قابُو میں نہیں ہم کیا کریں
آئینہ ہے اور وہ ہیں دیکھیے
فیصلہ دونوں یہ باہَم کیا کریں
آدمی ہونا بہت دُشوار ہے
پِھر فرِشتے حِرصِ آدم کیا کریں
تُند خُو ہے کب سُنے وہ دِل کی بات
اور بھی بَرہَم کو بَرہَم کیا کریں
حیدرآباد اور لنگر یاد ہے
اب کے دِلّی میں مَحرَم کیا کریں
کہتے ہیں اہلِ سِفارِش مُجھ سے داغؔ
تیری قسمت ہے بُری ہم کیا کریں۔۔۔!
شاعر مرزا داغؔ دہلوی 

Share:

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے

یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے


میں تو چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور لوگ ہیں کہ پراسرار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے فنکارسمجھتے ہیں مجھے
وہ جو اُس پار ہیں ان کے لیے اِس پار ہوں میں
اور جو اِس پار ہیں اُس پار سمجھتے ہیں مجھے
نیک لوگوں میں نیک گِنا جاتا ہے مجھے   
اور گنہگار ، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے
Share:

Simple


www.facebook.com/zillehaseeb
Share:

Recent Posts

Popular Posts

Zill E Haseeb. Powered by Blogger.

About me

ZIll E Haseeb

Hi! I am Zill E Haseeb— a technology lover & a linker. Join me as I share great tech news, amazing poetry, incredible methods and awesome tips for people who love the world of tech!

Contact Form

Name

Email *

Message *

Search This Blog


Author Details

Hey! This is Zill E Haseeb.

Labels

Recent Posts

Theme Support

ZILL E HASEEB